مزید خبریں

میرے بیٹوں پر زرداری سے ڈالر مانگنے کی باتیں بیہودہ ہیں‘ چودھری شجاعت

اسلام آباد(صباح نیوز)ق لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین نے اپنے بھائی چودھری وجاہت کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے بیٹوں پر آصف زرداری سے ڈالر مانگنے کی باتیں بیہودہ ہیں، سالک حسین نے میرے کہنے پر شہباز شریف کو وزیراعظم کے لیے ووٹ دیا ، ہم نے کسی سے کوئی وزارت نہیں مانگی۔ اپنے ردعمل میںچودھری شجاعت نے کہا کہ میں نے اپنے بیٹوں کی ایسی تربیت نہیں کی، میرے کہنے پر میرے بچے فی الحال خاموش ہیں، اپنے
بیٹوں کو تلقین کی کہ ہمیشہ سچ بولنا اور وعدے کا پاس رکھنا۔