مزید خبریں

حکومتی‘ اتحادی جماعتوں میں اختلافات‘3 صوبے آئینی بحران کا شکار

اسلام آباد ( آن لائن)حکومت اور اتحادی جماعتوں کے درمیان اختلافات کے باعث تین صوبے 3 ماہ سے آئینی بحران کا شکار ہیں،خیبر پختونخوا،سندھ اور بلوچستان کے گورنرز کی تعیناتی پر تاحال اتفاق نہ ہو سکا ۔ خیبر پختونخوا کے گورنرکے لیے ن لیگ،جے یو آئی (ف) اور پیپلز پارٹی میں اختلاف ہیں،گورنر کے عہدے کے لیے اے این پی پہلے ہی دستبردار ہوگئی ہے، ن لیگ اقبال ظفر جھگڑا کو گورنر بنانا چاہتی ہے جبکہ جے یو آئی (ف) اور پیپلز پارٹی اپنے امیدوار چاہتی ہیں،سندھ میں نسرین جلیل کو گورنر نامزد کیا گیا تھا تاہم ایم کیو ایم پیپلز پارٹی کے ساتھ طے پا جانے والے تمام وعدوں کے پورا ہونے کے بعد یہ عہدہ لے گی،بلوچستان میں بلوچستان عوامی پارٹی،بی
این پی مینگل میں تنازع ہے۔3 صوبے 3ماہ کے بعد بھی گورنرز سے محروم ہیں اور بیگ ڈور رابطوں کے ذریعے بات چیت جاری ہے تاہم پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں آئینی بحران کے حل کے لیے ابھی تک کسی حتمی نتیجہ تک نہ پہنچ سکے۔