مزید خبریں

پاکستان نے بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں جی۔20 اجلاس بلانیکی تجویز مسترد کردی

اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں جی20 ممالک کے اجلاس یا تقریب منعقد کرنے سے متعلق بھارت کی جانب سے کسی بھی کوشش کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے، وہاں کسی بھی G20 ممالک سے متعلق اجلاس یا کوئی تقریب کے انعقاد پر غور کرنا، ایک خیانت ہے جسے بین الاقوامی برادری کسی بھی صورت قبول نہیں کر سکتی‘ بھارت کے مقبوضہ جموں و کشمیر میں مبینہ طور پرG20 ممالک کا اجلاس کرنے سے متعلق خبروں پر ترجمان دفتر خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت کی ایسی کسی بھی کوشش کو یکسر مسترد کرتا ہے‘ جموں و کشمیر 1947ء سے بھارت کے جبری اور غیر قانونی قبضے میں ہے اور یہ تنازع 7 دہائیوں سے زیادہ عرصے سے اقوام متحدہ کی سلامتی
کونسل کے ایجنڈے کا حصہ ہے‘بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں وسیع پیمانے پر مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو رہا ہے‘5 اگست2019 ء کے بھارتی اقدام کے بعد قابض افواج نے 639 بے گناہ کشمیریوں کو ماورائے عدالت قتل کیا ہے۔