مزید خبریں

رئیل اسٹیٹ سیکٹر، کار ڈیلرز، ریسٹورنٹس اور سیلونز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا اعلان

 

اسلام آباد (آن لائن) وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ مشاورت کے ساتھ کار ڈیلرز، ریسٹورنٹ اور سیلون وغیرہ کو بھی ٹیکس نیٹ میں لاؤں گا۔ اپنے ٹوئٹ میں وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ چھوٹے دکاندار اور جیولرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے ان کی ایسوسی ایشنز سے بات کی تھی، اب ہم رئیل اسٹیٹ بروکرز، بلڈرز اور ہائوسنگ سوسائٹی ڈویلپرز کو بھی ٹیکس نیٹ میں لائیں گے۔ وزیرخزانہ نے کہا کہ کار ڈیلرز، ریسٹورنٹ اور سیلون وغیرہ کو بھی ٹیکس نیٹ میں لاؤں گا، اور یہ کام زبردستی نہیں بلکہ سب کچھ مشاورت کے ساتھ ہوگا۔