مزید خبریں

صدر مملکت پارٹی مقاصد کیلیے منصب کا فائدہ اٹھا رہے ہیں، شیری رحمن

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے ایک کے بعد دوسرا ترمیمی بل دستخط کے بغیر اعتراضات کے ساتھ واپس کرنا افسوسناک عمل ہے، پی ٹی آئی کے سیاسی مقاصد کے لیے صدر علوی اپنے آئینی منصب کا غیر ضروری فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دور میں انہوں نے ایوان صدر کو آرڈیننس فیکٹری بنایا، اب پارلیمنٹ سے منظور شدہ قانون پر بھی ذاتی اعتراضات لگا کر واپس بھیج دیتے ہیں، وہ ملک کے نہیں عمران خان کے صدر بنے ہوئے ہیں، عمران خان کی خوشنودی کیلیے وہ پارلیمنٹ سے منظور شدہ بلز واپس کر دیتے ہیں۔ بحیثیت رکن پارلیمنٹ مجھے صدر عارف علوی کے جانبدار رویے پر گہری تشویش ہے۔ صدر مملکت کو آئینی اور پارلیمانی معاملات میں رکاوٹ نہیں بننا چاہیے۔