مزید خبریں

عمران اب میڈیاسے چھپ کر پریس کانفرنس کرتے ہیں،فیصل کنڈی

اسلام آباد (این این آئی) ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے عمران خان کی خود ساختہ پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اب میڈیا سے بھی چھپ کر پریس کانفرنس کرتے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان اخلاقی اور سیاسی شکست خوردہ ہیں، عمران نے ملک کی معیشت اور خارجہ امور تباہ کیے، عمران خان کی حکومت نیب کے سہارے چل رہی تھی ۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر قیادت منتخب حکومت ملک کو مشکلات سے نکالے گی۔