مزید خبریں

پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس: پی ٹی آئی اور ق لیگ کے 7 اراکین کی عبوری ضمانتیں منظور

لاہور (نمائندہ جسارت) مقامی عدالت نے پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق ) کے 7 اراکین اسمبلی کی عبوری ضمانتوں کی توثیق کر دی۔ ایڈیشنل سیشن جج کے کے سامنے ملزمان راجا بشارت، چودھری ظہیر الدین، فیاض چوہان، مسرت جمشید چیمہ، سیمابیہ طاہر، عابدہ راجا، شاہدہ پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ اسمبلی کے اندر ہونے والی ہنگامہ
آرائی اور توڑ پھوڑ میں ملوث نہیں، سیاسی مخالفت میں مقدمہ درج کیا گیا، عبوری ضمانت منظور کی جائے۔