مزید خبریں

عمران خان 3 روزہ دورے پر آج لاہور آئینگے

اسلام آباد ( آن لائن) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان لاہور کے ضمنی الیکشن والے چاروں حلقوں میں کنونشنز اور جلسوں سے خطاب کریں گے۔ تفصیل کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان آج اتوار 3 بجے سہ پہر لاہور پہنچیں گے، بتایا گیا ہے کہ عمران خان کے دورہ لاہور میں ضمنی انتخاب کے لیے 4 حلقوں میں جلسوں کا شیڈول فائنل ہوگیا ہے جس کے تحت وہ پی پی 168 میں 4بجے ورکر کنونشن سے خطاب کریں گے، پی پی 168 کا ورکرز کنونشن آشیانہ روڈ پر طاہر مارکی میں ہو گا، اس حلقے سے تحریک انصاف کے امیدوار ملک نواز اعوان ہیں۔ ذرائع کے مطابق عمران خان پی پی 158 ، 158 ،170 اور پی پی 170 میں ورکر کنونشن سے خطاب کریں گے۔ آخر میں عمران خان پی پی 169 میں عمر چوک کے قریب جلسے سے خطاب کریں گے۔ضمنی انتخاب والے پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی کنونشن کا انعقاد کیا جائے گا۔