مزید خبریں

شمالی وزیرستان‘ فورسز کے آپریشن میں4 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی (صباح نیوز) شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران4 دہشت گرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دوسالی میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا جبکہ ہلاک دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں سرگرم تھے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈی آئی خان میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران2 دہشت گرد مارے گئے تھے۔