مزید خبریں

عمران خان کا بیان جھوٹ کا پلندہ ہے‘ اعظم نذیر تارڑ

 

اسلام آباد (صباح نیوز) وفاقی وزیر قانون بیرسٹر اعظم نذیر تارڑ نے عمران خان کے بیان کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو معاشی بحران میں دھکیلنے میں چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی نیب بھی ذمے دار ہے۔ آزاد اور خودمختار پارلیمان میں بحث کے بعد نیب ترامیم منظور کی گئیں، عمران خان اس معاملے پر عدالت سے رجوع کرچکے ہیں، لہٰذا فیصلہ عدالت پر چھوڑیں۔ وزیر قانون نے عمران خان کی نیوز کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نیب میں جو ترامیم ہیں وہ عمران خان کا اپنا قانون تھا اور80 فیصد ترامیم ان کی لائی ہوئی ہیں یہ وہ80 فیصد ترامیم ہیں جو چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے دور اقتدار میں آرڈیننس کے ذریعے نافذ کی تھیں۔