مزید خبریں

اے این پی ناراض‘ پنجاب ضمنی الیکشن میں راہیں جدا کرلیں

لاہور( آن لائن )حکومت کی اہم اتحادی جماعت عوامی نیشنل پارٹی ناراض ہوگئی اور پنجاب ضمنی الیکشن میں راہیں جدا کرلیں۔اے این پی نے حلقہ پی پی 158سے اپنا امیدوار بھی میدان میں اتار دیا ہے، ضمنی الیکشن میں منحرف اراکین کو ٹکٹ دینے اور سپورٹ کرنے کے معاملے پر اے این پی سے پی ڈی ایم کی حکومتی جماعتوں نے رابطہ ہی نہیں کیا، اب پی پی 158میں اے این پی کے زاہد خان لالٹین کے انتخابی نشان سے آئندہ ضمنی انتخابات میں حصہ لیں گے۔