مزید خبریں

لیاقت بلوچ کی کراچی آمد،حسین محنتی و حافظ نعیم سے ملاقات

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نائب امیر جماعت اسلامی، سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی اور امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم
الرحمن کے ساتھ بلدیاتی انتخابات پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے ڈاکٹر فاروق ستا ر سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت، نائب امیر جماعت اسلامی سندھ ممتاز حسین سہتو کی عیادت بھی کی۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ کراچی کے عوام شہری حقوق کے حصول کے لیے جماعت اسلامی پر ہی اعتماد کریں گے۔ ووٹر کو پختہ یقین ہے کہ کراچی کے عوام کی خدمت کے لیے جماعت اسلامی ہی بہترین چوائس ہے۔ جماعت اسلامی کے سوا تمام جماعتوں نے سندھ کے عوام کو بلدیاتی انتخابات سے محروم رکھنے کے لیے ہر حربہ استعمال کیا۔ الیکشن کمیشن اور اعلیٰ عدلیہ نے اپنا کردار ادا کیا ہے، جماعت اسلامی خیر مقدم کرتی ہے۔ سندھ کے عوام ترازو نشان کو اپنا انتخابی نشان بنائیں، عوام خوش حال اور پاکستان اسلامی بنے گا۔