مزید خبریں

اسلام آباد: بلدیاتی الیکشن کیلیے 65 روز میں حلقہ بندیوں کا تحریری حکم

 

اسلام آباد (صباح نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کیلیے 65 روز میں حلقہ بندیاں کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے طارق فضل چودھری کی درخواست منظور ہونے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ توقع ہے الیکشن کمیشن 65 دن میں 101 یونین کونسلز کی حلقہ بندیاں کرے گا اور توقع ہے کہ وفاقی حکومت اور تمام ادارے الیکشن کمیشن سے تعاون کریں گے، الیکشن کمیشن سے تعاون نہ ہوا تو کمیشن یہ کیس دوبارہ کھولنے کی درخواست دے سکتا ہے۔