مزید خبریں

صدر مملکت کا ترک اسلامی اسکالر اور صوفی شیخ محمود آفندی کے انتقال پر اظہار افسوس

اسلام آباد (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے ترکی کے عظیم اسلامی اسکالر اور صوفی شیخ محمود آفندی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ شیخ محمود آفندی کی ساری زندگی اسلام کی احیا اور خدمت میں گزری۔ مرحوم ہزاروں علما کے استاد تھے۔ صدر مملکت نے مرحوم کے خاندان اور ترکی کے عوام سے تعزیت کا اظہارکیا۔