مزید خبریں

کورونا سے مزید 435 افراد متاثر، ایک شخص جاں بحق

اسلام آباد (صباح نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس کے وار تیز ہونے لگے، مزید ایک شخص جاں بحق ہوگیا، گزشتہ 24 گھنٹے میں 435 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 22 فیصد سے
بڑھ کر 3 اعشاریہ 2 فیصد ہوگئی۔ گزشتہ روز 13 ہزار 644 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 435 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔ 87 کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔