مزید خبریں

منشیات کیس:رانا ثنا کیخلاف فرد جرم کی کارروائی ایک بار پھر موخر

لاہور (نمائندہ جسارت) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے خلاف منشیات برآمدگی کیس میں فرد جرم کی کارروائی ایک بار پھر موخر ہوگئی۔ لاہور میں انسداد منشیات کی عدالت
میں وکیل نے بتایا کہ رانا ثنا اللہ بجٹ اجلاس میں مصروفیت کی وجہ سے پیش نہیں ہوسکتے۔ عدالت نے حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس پر آئندہ سماعت 23 جولائی تک ملتوی کردی۔