مزید خبریں

سندھ: بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ، 14 اضلاع میں پولنگ آج ہوگی

 

اسلام آباد (اے پی پی) سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 14اضلاع میں پولنگ (آج) اتوار کو ہوگی۔ اسلام آباد میں کمیشن کے مرکزی سیکرٹریٹ اور کراچی میں مانیٹرنگ سیل قائم کردیے گئے‘ پولنگ کے سامان کی تقسیم کا عمل مکمل ہوگیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق 14 اضلاع میں انتخابات کے حوالے سے مانیٹرنگ سخت کر دی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن اسلام آباد میں مرکزی کنٹرول روم کے قیام کے بعد اب صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کے دفتر میں بھی مانیٹرنگ سیل قائم کردیا گیا۔ کراچی مانیٹرنگ سیل ہفتے سے لے کر ووٹوں کی گنتی اور نتائج کے اعلان تک قائم رہے گا۔سندھ کے14اضلاع گھوٹکی، سکھر، خیرپور، جیکب آباد، کشمور، قمبر شہداد کوٹ، لاڑکانہ، شکارپور، نوشہر و فیروز، شہید بینظیرآباد، سانگھڑ، میرپورخاص، عمرکوٹ اور تھرپارکر میں پولنگ آج ہوگی۔ پولنگ کے حوالے کسی بھی کی شکایت کی صورت میں کراچی میں قائم کردہ مانیٹرننگ سیل سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔