مزید خبریں

بیراج کالونی سے گٹکا فروش گرفتار، 192کلو خام مال مین پوری برآمد

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)کینٹ اور حالی روڈ پولیس کی آر آر ایف حیدرآباد کے ہمراہ چھاپا مار کاروائیوںکے دوران بھاری مقدار میں خام مال و تیار شدہ مین پوری برآمدکرکے 7 ملزمان کوگرفتارکرلیا۔ تفصیلا ت کے مطابق تھانہ کینٹ ڈی ایس پی محمد اسلم پٹھان کی سربراہی میں ایس ایچ او سب انسپکٹر جاوید اقبال ملک نے آر آر ایف حیدرآباد اور دیگر عملے کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مین گیٹ بیراج کالونی کے قریب سے مین پوری فروش تیمور راجپوت کو گرفتار کرلیا ،ابتدائی تفتیش میں گرفتار ملزم نے خود کو مین پوری سپلائر ظاہر کیاہے، پولیس نے ملزم کے قبضے سے 16 کٹوں میں 192 کلو خام مال اور 100 عدد تیار مین پوری تحویل میں لیکرمقدمہ درج کرلیا۔ادھر تھانہ حالی روڈپولیس نے جوئے کے اڈوں پر چھاپا مار کاروائیوںکے دوران 6 جواریوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا،جواریوں کے قبضے سے برآمد2100روپے پول منی،تاش کے پتے اور آکڑا پرچیاں تحویل میں لیکر مقدمہ درج کرلیا گیا ۔