مزید خبریں

پاکستان میں بھی ڈپلومیسی میں خواتین کا پہلا عالمی دن منایا گیا

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ڈپلومیسی میں خواتین کا پہلا عالمی دن منایا گیا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اس سال20 جون کو یہ دن منانے کی منظوری دی تھی، ہر سال24 جون کو سفارت کاری کے میدان میں خواتین کی کامیابیوں کو منانے کی قرارداد کو191 رکن ممالک کی جانب سے تاریخی حمایت سے منظور کیا گیا تھا۔ اس دن کو منانے کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ دنیا خواتین سفارت کاروں کے شاندار کام کو تسلیم اور ان کی خدمات کا اعتراف کرے۔