مزید خبریں

کراچی‘ سوشل میڈیا پر متحرک نوجوان اپنی رہائش گاہ سے لاپتا

کراچی (نمائندہ جسارت) کراچی سے تعلق رکھنے والا سوشل میڈیا پر متحرک نوجوان ارسلان خان کلفٹن میں اپنی رہائش گاہ سے مبینہ طورپر لاپتا ہوگیا جبکہ ان کے دوستوں کا دعویٰ ہے کہ انہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اٹھایا ہے۔ارسلان خان ماضی میں بطور صحافی جیو سمیت متعدد ٹی وی چینلز میں کام کر چکے ہیں۔ اہلیہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات 4 بجے 10 اہلکار گھر میں داخل ہوئے اورسب نے چہرے نقاب سے ڈھانپ رکھے تھے۔ اہلیہ نے تمام متعلقہ اداروں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ہماری مدد کریں۔