مزید خبریں

خورشید شاہ نے سگریٹ کی قیمت دگنی کرنے کی تجویز دے دی

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیرآبی وسائل خورشید شاہ نے سگریٹ کی قیمت دگنی کرنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے کابینہ میں مشاورت کی ہے ،ہم نے اپنے لوگوں کو بیماریوں سے بچانا ہے۔ہم نے دل کے امراض ،ہیپاٹائٹس اور دیگر مہلک امراض سے بچانا ہے۔ ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم اپنے لوگوں کی صحت کی حفاظت کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں کیا انہوں نے کہا کہ آج وزیر اعظم اور وزراء کو اسمبلی میں موجود ہونا چاہیے تھا اس پر ا سپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ تمباکونوشی بہت بڑا بوجھ ہے۔سگریٹ پر ٹیکس لگانے سے ملک کو فائدہ ہوگااور عوام بھی خوش ہوگی۔وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان بھی سگریٹ نوشی کے خلاف ہیں۔ خورشید شاہ صاحب کی بات درست ہے۔اگلے سال تک ان سے دو سو ارب روپے اگھٹے کر کے دکھاؤنگا۔