مزید خبریں

انٹرپول کی کارروائی‘ سرگودھا پولیس کو مطلوب ملزم یونان سے گرفتار

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایف آئی اے انٹرپول نے کارروائی کرتے ہوئے سرگودھا پولیس کو مطلوب مفرور ملزم سجاور ثنا کو یونان سے گرفتار کرلیا۔ اشتہاری ملزم سجاور ثنا سرگودھا پولیس کو مقدمہ نمبر 139/2019 میں مطلوب تھا اور اس کی گرفتاری کے لیے انٹرپول پاکستان نے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔ ملزم کو یونان سے پاکستان منتقل کر کے اسلام آباد ائر پورٹ پر سرگودھا پولیس کے حوالے کردیا گیا۔