مزید خبریں

پنجاب اسمبلی کو محکمہ قانون کے ماتحت کرنے کی منظوری

لاہور(نمائندہ جسارت)جمعہ کو ایوان اقبال میںقومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کی زیر صدارت ایک گھنٹہ 35منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا۔اجلاس میںوزیر اعلیٰ کو عہدہ چھوڑنے پر حاصل لا تعداد مراعات کو محدود کرنے سمیت4مسودات قوانین منظور کر لیے گئے۔ صوبائی اسمبلی کو محکمہ قانون کے ماتحت کرنے کے آرڈیننس کی بھی منظوری دیدی گئی ،پنجاب اسمبلی نے پنجاب اسمبلی استحقاق بل 2022 کے ذریعے سرکاری ملازمین کیخلاف سخت سزائیں دینے کا قانون ختم کر دیا ،سابق قانون کے تحت استحقاق کمیٹی کو سرکاری افسران کو 6 ماہ قید اور جرمانے کی سزا سنانے کا اختیار دیا گیا تھا۔پنجاب منسٹرز ترمیمی بل 2022 کے ذریعے وزیراعلی اور وزرا کی 2019 کی مراعات بحال کر دی گئیں ،بل کے ذریعے بزدار دور میں منظور کی گئی سابق وزرائے اعلیٰ اور وزرا کی اضافی مراعات کا خاتمہ کر دیا گیا ۔وزیراعلیٰ نے اپنے خطاب میںکہا کہ انتخاب کے لیے آئین و قانون کوتماشا بنایا گیا، صوبے میں آئینی بحران کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔