مزید خبریں

طالبان کی درخواست کا انتظار کیے بغیر امداد بھیجنی شروع کردی، امریکا

واشنگٹن (آن لائن) ا مریکا نے طالبان کی جانب سے باضابطہ درخواست کا انتظار کیے بغیر افغانستان کیلیے امداد بھیجنی شروع کردی، امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان کے عوا م کو غیر معمولی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے اور یہ قدرتی آفت پہلے سے ہی سنگین انسانی صورتحال کو بڑھا رہی ہے۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی جے بلنکن نے اپنے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ انسانی ہمدردی کے امریکی شراکت دار پہلے ہی رد عمل دے رہے ہیں، جس میں متاثرہ لوگوں کی مدد کیلیے طبی ٹیمیں بھیجنا شامل ہے اور ہم ردعمل کے دیگر آپشنز کا جائزہ لے رہے ہیں۔ طالبان کی حکومت نے ابھی تک واشنگٹن سے مدد کیلیے نہیں کہا لیکن اس نے اس بحران سے نمٹنے کے لیے ’تمام ممالک، بین الاقوامی تنظیموں، افراد اور فاؤنڈیشنز سے فراخدلانہ حمایت کی اپیل کی تھی۔