مزید خبریں

ایشین تائی کوانڈو چیمپئن شپ میں شاہ زیب خان نے کانسی کا تغمہ جیت لیا

کوریا(جسارت نیوز)ایشین تائی کوانڈو چیمپئن شپ میں پاکستان کے شاہ زیب خان نے کانسی کا تغمہ جیت لیا۔کوریا میں چیمپئن شپ کے پہلے ہی روز مائنس 54 کے جی کیٹیگری میں پاکستان کے شاہ زیب نے کوارٹر فائنل میں تھائی کھلاڑی کوشکست سے دوچار کرکے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا اور کانسی کے تمغے کو یقینی بنایا لیکن سیمی فائنل میں پاکستان کے شاہ زیب اردن کے کھلاڑی سے2-0سے ہار گئے، اردن کے کھلاڑی نے پہلے رائونڈ میں 17 کے مقابلے میں 20 پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی، دوسرے رائونڈ میں 7 کے مقابلے میں 17 پو ائنٹس سے کامیابی حاصل کرکے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ ایشین تائی کوانڈو چیمپئن شپ میں پاکستان کی 10 رکنی ٹیم حصہ لے رہی ہے۔