مزید خبریں

ہنگری میں ورلڈ چیمپئن شپ میں شریک پاکستانی سوئمر لاپتہ

ہنگری(آئی این پی)ہنگری کی پولیس نے دا رالحکومت بڈاپسٹ میں عالمی سوئمنگ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے آنے والے پاکستانی سوئمر فیضان اکبر کے لاپتہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی تفصیلات ویب سائٹ پر جاری کردی ہیں۔ 22سالہ فیضان اکبر کا تعلق راولپنڈی سے ہے اور وہ سیلف فنانس کے بنیاد پر ورلڈ چیمپئن شپ میں شریک4 رکنی پاکستانی ٹیم کا حصہ تھے۔ہنگری پولیس کی ویب سائٹ پر جاری تفصیلات کے مطابق فیضان اکبر 18جولائی سے لاپتہ ہیں۔انہیں 19جون کو 100میٹر بیک اسٹروک مقابلوں میں شرکت کرنا تھی مگر عالمی سوئمنگ کی ویب سائٹ پر ان کے نام کے آگے ‘ڈڈ ناٹ اسٹارٹ’درج ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ مقابلوں سے پہلے ہی غائب ہوگئے ۔ ہنگری پولیس کی ویب سائٹ پر فیضان اکبر کا نام لاپتہ افراد کی فہرست میں درج ہے۔