مزید خبریں

فیفا ورلڈ کپ، ا سکواڈ 23سے بڑھا کر 26رکنی کرنے کی اجازت

دوحا(جسارت نیوز)کورونا خطرات کے پیش نظر فیفا نے فٹبال ورلڈ کپ کے لیے تمام 32ٹیموں کو اسکواڈ کو 23سے بڑھا کر 26 رکنی کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ نومبر میں فٹبال کا عالمی میلہ قطر میں سجے گا جس کے لیے ٹیم شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے، کورونا وائرس خطرات سے بچا ئوکے لیے اسکواڈز میں3کھلاڑیوں کا اضافہ کر کے 26کر دیا گیا ہے۔ حکام نے تمام 32ٹیموں کو 20 اکتوبر تک اسکواڈز کی حتمی فہرست جمع کرانے کا مراسلہ جاری کر دیاا ور ساتھ ہی کہا کہ میچ کے لیے 15 متبادل کے نام دیئے جائیں یعنی تمام کھلاڑی کھیلنے کے اہل ہوں گے، 11ٹیم آفیشلز میں ڈاکٹر بھی شامل ہو گا جسے گرائونڈ میں کھلاڑیوں کے ساتھ بنچ پر بیٹھنے کی اجازت ہو گی۔