مزید خبریں

پاکستان جونیئر لیگ کیلئے تیاریاں تیز ندیم خان ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مقرر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے اکتوبر میں تجویز کردہ پاکستان جونیئر لیگ کیلئے تیاریاں تیز کرتے ہوئے ندیم خان کو ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مقرر کردیا۔سابق ٹیسٹ کرکٹر ندیم خان پاکستان کرکٹ بورڈ میں ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس بھی ہیں، پاکستان جونیئر لیگ کیلئے انہیں اضافی چارج دیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ انڈر 19کرکٹرز کیلئے پاکستان جونیئرلیگ اکتوبر میں شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ایونٹ کی 6 فرنچائز ٹیموں کی فروخت کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے چند روز قبل اشتہار جاری کیا تھا ۔