مزید خبریں

سی سی اے سنیئر کرکٹ ٹورنامنٹ

راولپنڈی(جسارت نیوز):سی سی اے سنیئر کرکٹ ٹورنامنٹ میں آج مزید3 میچ کھیلے جائیں گے۔ ناردرن کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ٹورنامنٹ میں 11 ایسوسی ایشنز کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جنہیں 3 پولز میں تقسیم کیا گیا ہے، پول اے میں جہلم، میرپور، پونچھ اور چکوال پول بی میں اسلام آباد، اٹک، گلگت بلتستان اور کوٹلی جبکہ پول سی میں راولپنڈی، مظفر آباد اور باغ کی ٹیمیں شامل ہیں۔