مزید خبریں

الجزیرہ کی صحافی اسرائیلی فائرنگ سے ہلاک ہوئی ‘ اقوام متحدہ

نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) اقوام متحدہ کی نے کہا ہے کہ الجزیرہ ٹی وی چینل کی خاتون صحافی شیرین ابو عاقلہ اسرائیل فوج کی طرف سے چلائی گئی گولی سے ہلاک ہوئی تھیں۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر کی ترجمان رافینا شامداسانی نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ اسرائیلی حکام نے اس معاملے کی فوجداری تحقیقات نہیں کرائی۔ کارروائی کے وقت فلسطین نژاد امریکی صحافی شیرین ابو عقلہ نے حفاظتی جیکٹ اور ہیلمٹ بھی پہن رکھا تھا جس پر واضح طور پر پریس لکھا ہوا تھا۔ انہیں 11 مئی کو مغربی کنارے میں واقع جنین کیمپ پر اسرائیلی فوج کے آپریشن کی کوریج کے دوران سر میں گولی ماری گئی تھی۔ اقوام متحدہ کی ترجمان نے بتایا کہ ہم نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر میں واقعے کی غیرجانب درانہ نگرانی کی۔ ابتدائی طور پر اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ شیرین ابو عاقلہ مسلح فلسطینیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئی، تاہم اس کے برعکس جن گولیوں سے شیرین اور ان کے ساتھ علی سمودی زخمی ہوئے تھے وہ اسرائیلی فوج نے چلائی تھی۔