مزید خبریں

تُرک عالم شیخ محمود آفندی 93برس کی عمر میں انتقال کرگئے

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکیہ سے تعلق رکھنے والے معروف عالم دین شیخ محمود آفندی 93 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ خبررساں اداروں کے مطاق شیخ محمود آفندی انفیکشن کے باعث 2ہفتوں سے اسپتال میں زیر علاج تھے۔ ان کی نمازہ جنازہ بعد نمازجمعہ مسجد فتح استنبول میں ادا کی گئی۔ شیخ محمود آفندی کو حافظ قرآن ہونے کے ساتھ دینی علوم پر عبور حاصل تھا۔ دنیا بھر میں ان کے عقیدت مندوں کی بڑی تعد اد موجود ہے، جو ایک عظیم مصلح و مفکر کی وفات پر مغموم ہے۔ انہوں نے دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے بہت سے فلاحی ادارے قائم کیے۔