مزید خبریں

نکولا میکٹک اور میٹ پاویک جوڑی اوپن ٹینس ڈبلز فائنل میں پہنچ گئی

ایسٹبورن (جسارت نیوز):نکولا میکٹک اور میٹ پاویک پر مشتمل کروشین ٹاپ سیڈڈ جوڑی اے ٹی پی ایسٹبورن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئی ۔ کروشین ٹاپ سیڈڈ جوڑی نے سیمی فائنل میچ میں برطانوی ٹینس اسٹار جمی مرے اور ان کے برازیلین جوڑی دار برونوسواریز کو شکست دی۔ نکولا میکٹک اور میٹ پاویک پر مشتمل کروشین ٹاپ سیڈڈ جوڑی انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مینز ڈبلز کے سیمی فائنل میچ میں برطانوی ٹینس اسٹار جمی مرے اور ان کے برازیلین جوڑی دار برونوسواریزکو ا سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 4-6 سے ہرا کر فائنل میچ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔