مزید خبریں

بھارت: آسام میں بارش اور سیلاب سے مزید 7افراد ہلاک

نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست آسام میں شدید بارش کے بعد سیلاب سے مزید 7افراد ہلاک ہو گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق آسام کے علاقے سلچر میں 3لاکھ 32ہزار افراد سیلاب سے متاثر ہیں۔ دریا میں طغیانی کے باعث 71ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔آسام میں تباہ کن سیلاب کے باعث اپریل کے بعد سے 107افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اس دوران 30اضلاع میں 45لاکھ افراد سیلاب سے متاثرہوچکے ہیں۔