مزید خبریں

ترکیہ کے جنگلات میں لگی آگ تیسرے روز بھی بجھائی نہیں جاسکی

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکیہ کے جنگلات میں لگی آگ تیسرے روز بھی بجھائی نہیں جاسکی۔ خبررساں اداروں کے مطابق مغربی ترکیہ میں تیز ہوا کے باعث آگ کی شدت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ آگ بجھانے کے لیے پولیس نے فائر فائٹر وں کو واٹر کینن گاڑیاں فراہم کی ہیں، جو عام طور پر مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ کی شدت مزید بڑھنے کے پیش نظر قریبی علاقوں کو خالی کرانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اس سلسلے میں شہریوںکو حفاظتی اقدامات اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔