مزید خبریں

یورپی یونین نے یوکرین اور مالدووا کو رکنیت کے لیے امیدوار تسلیم کرلیا

برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) یورپی یونین نے یوکرین اور مالددوا کو رکنیت کے امیدوار ہونے کا درجہ دے دیا ہے۔ برسلز میں 27 رکنی یورپی یونین کے سربراہ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ یوکرین پر حملے کے چند ہفتوں بعد ہی ان دونوں ممالک نے یورپی یونین کی رکنیت کے لیے درخواست جمع کرائی تھی۔ امیدوار کا درجہ حاصل کرنا اْن بہت سے مراحل میں شامل ہے جو یورپی یونین کی رکنیت کے لیے درکار ہوتے ہیں۔ کسی بھی ملک کو بلاک میں شمولیت کیلیے کئی برس لگ سکتے ہیں اور اس کیلیے انہیں اصلاحات کی طویل فہرست پر عمل کرنا ہوتا ہے۔