مزید خبریں

روس کا فوجی کارگو طیارہ تباہ 4افراد ہلاک‘5زخمی

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روس کا فوجی کارگو طیارہ دارالحکومت ماسکو کے جنوب مشرقی شہر ریازان میں گر کر تباہ ہو گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق جمعہ کے روز فوجی طیارے کی اس تباہی کے نتیجے میں 4افراد ہلاک جبکہ 5زخمی ہوئے ہیں۔جن 4افراد کی ہلاکت کی اطلاع آئی ہے ان کے بارے میں بتایا گیا ہے وہ ریازان شہر کی میخائیلووسکی ہائی وے کے علاقے میں تھے۔ اس سلسلے میں علاقائی حکومت کے کرائسس یونٹ نے ایک بیان بھی جاری کیا ہے،جب کہ بیان کو روسی خبر رساں ادارے تاس نے خبر کا حصہ بنایا ہے۔