مزید خبریں

یونان : سرکاری ٹی وی پر پیٹرول چرانے کے طریقے نشر‘ شہریوں کی تنقید

ایتھنز (انٹرنیشنل ڈیسک) یونان کے سرکاری ٹی وی چینل پیٹرول چرانے کے طریقے نشر کرنے پر شہریوں نے کڑی تنقید کی ہے۔ ٹی وی پروگرام میں دکھایا گیا کہ پائپ کے ذریعے کسی کی گاڑی سے پیٹرول کیسے نکالا جاسکتا ہے۔ یہ پروگرام اس وقت نشر ہوا جب یونان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ ای آر ٹی نامی چینل میں مارننگ شو میں رپورٹر نے بتایا کہ پیٹرول چوری کرنے کا کام بہت زیادہ مشکل کام نہیں۔ اس دورن ایک مکینک نے ان جگہوں کی نشاندہی بھی کی جہاں سے ایندھن چرایا جاسکتا ہے۔