مزید خبریں

کمشنر کراچی اسکواش ٹورنامنٹ 14اگست سے شروع ہوگا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے اعلان کیا ہے کہ 14اگست سے 21اگست کمشنر کراچی کپ اسکواش ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ اعلان گزشتہ روز دفتر میں شاہ فیصل کالونی ضلع کورنگی کے رہائشی اورمسلسل 3انڈر 13 قومی اسکواش ٹورنامنٹس کے چیمپئن حذیفہ شاہد کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیے سے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ایسٹ راجہ طارق چانڈیو ، اسسٹنٹ کمشنر جنرل کمشنر آفس عابد قمر شیخ ،اسسٹنٹ کمشنر ریونیوپیرل چانڈیوکے علاوہ نوید عالم کو چ پاکستان نیوی ،پرسنل سیکرٹری احمر پاشا کے علاوہ کوآرڈینٹر اسپورٹس کمشنر کراچی غلام محمد خان اور دیگر بھی موجودتھے ۔ کمشنر کراچی کے کہا کہ میں انتہائی مسرت کے ساتھ حذیفہ شاہد آپ کو اس عظیم کارنامے پر مبارکباد دیتا ہوں اور یہ اعلان کرتا ہوں کہ میں اور کمشنر آفس آ پ کے ہر مسئلے کے حل کے لئے موجود ہیں اور میں کسی منصب پر ہوں آپ مجھ سے اپنے مسائل کا حل کرواسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ آپ دنیا میں اپنے ملک پاکستان نام خوب روشن کریں اور دنیائے اسکواش میں جو نام پاکستان کا تھا اس کو دوبارہ اسی مقام پر لانے کی بھرپورکوشیش کریں۔کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے مزید کہاکہ یہ ہمارے لئے بہت زیادہ خوشی کا موقع ہے اور میں اللہ تعالی کاشکرگذار ہوں کہ کراچی کے کھلاڑی ہر کھیل میں فتوحات حاصل کررہے ہیں ۔