مزید خبریں

سیکرٹری ا سپورٹس پنجاب بین الاقوامی کوہ پیما شہروز کاشف کی ملاقات

لاہور (جسارت نیوز)سیکرٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب اسد اللہ فیض سے اسپورٹس بورڈ پنجاب کے خیرسگالی کے سفیر اور بین الاقوامی کوہ پیما شہروز کاشف نے گزشتہ رز پنجاب اسٹیڈیم میں ملاقات کی، اس موقع پر شہروز کاشف کے والد بھی موجود تھے،سیکرٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرزپنجاب اسد اللہ فیض کی جانب سے شہروز کاشف کی اگلی مہم جوئی کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا گیا، انہوں نے کہا کہ شہروز کاشف کچھ روز میں نانگا پربت، گیشربرم 1 اور گیشربرم2 سر کرنے کے مشن پر روانہ ہورہے ہیں، ان کی کامیابی کیلئے دعاگو ہیں۔