مزید خبریں

پرزوں کی قلت کے باعث ٹویوٹا گاڑیوں کی تیاری میں تعطل

ٹوکیو (اے پی پی) جاپان کی کار ساز کمپنی ٹویوٹانے کہا ہے کہ وہ جولائی میں اپنی بعض پروڈکشن لائنز پر توقع سے زیادہ عرصے تک پیداوار معطل رکھے گی۔جس کی بنیادی وجہ شنگھائی میں کورونا وائرس کے پھیلا کے باعث پرزوں کی قلت ہے۔ جاپانی خبررساں ادارے کیمطابق جاپانی کار سان کمپنی ٹویوٹا نے آئندہ ماہ گاڑیوں کی تیاری کے اپنے عالمی منصوبے پر نظر ثانی کرتے ہوئے اس میں کمی کر کے 8 لاکھ گاڑیاں کیا ہے۔ یہ ابتدائی منصوبے سے تقریبا 50 ہزار یونٹ کم ہے۔شنگھائی میں حکام نے کورنا وائرس کے سلسلے کی سخت پابندیاں جون کے اوائل میں اٹھا لی تھیں، تاہم، کئی اقتصادی سرگرمیاں ابھی معمول پر نہیں آئیں۔ اس سے قبل ٹویوٹا کی جانب سے کہا گیا تھا کہ وہ جاپان کے اپنے 7 کارخانوں میں، اوائل جولائی میں 6 روز تک پیداوار معطل رکھے گی۔ تاہم، اس نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ آئچی پریفیکچرکے دو کارخانوں میں 4 لائنوں پر کام 10 روز تک معطل رکھا جائے گا۔کمپنی نے بتایا کہ معطلی میں توسیع پرزوں کی فراہمی میں تاخیر کے باعث ہے، جس کی وجہ چین کے شنگھائی میں اس کے ایک سپلائر کے ہاں کورونا کا پھیلا ہے۔ واضح رہے کہ سبارو اور دائی ہٹسو سمیت دیگر جاپانی گاڑی سازوں نے بھی اپنی بعض سرگرمیاں معطل کر دی ہیں۔