مزید خبریں

میزان بینک نے پی سی آئی ڈی ایس ایس سرٹیفکیشن حاصل کرلی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے ممتاز اسلامی بینک میزان بینک نے پیمنٹ کارڈانڈسٹری سیکیوریٹی کونسل (PCI SSC)کی پیمنٹ کارڈ انڈسٹری ڈیٹا سیکیوریٹی اسٹینڈرڈ سرٹیفکیشن(PCI DSS v3.2.1) حاصل کرلی ہے۔ بینک نے یہ سرٹیفکیشن PCI QSA فرم رسک ایسوسی ایٹس کے ذریعے حاصل کی ہے جو کہ ایک پریمیر عالمی انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی ہے۔ یہ سرٹیفکیشن پیمنٹ کارڈ ڈیٹا سیکیوریٹی کا اہم معیارہے اور میزان بینک کے ڈیٹا سیکیوریٹی اور کنٹرول سسٹم کے نفاذ کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہے جو صارفین کی سیکیوریٹی، کارڈ ڈیٹا کی حفاظت اور فراڈ کے خطرے سے بچاؤ کویقینی بناتی ہے۔ میزان بینک کے ہیڈ آفس میں منعقدہ تقریب میں رسک ایسوسی ایٹس کے منیجنگ ڈائریکٹر کاشف حسن نے میزان بینک کے گروپ ہیڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی فیض الرحمٰن اور انفارمشین سیکیوریٹی ہیڈ سیّد فہد اعظم کو سرٹیفکیشن پیش کیا۔ اس موقع پر کاشف حسن نے کہاکہ سرٹیفکیشن کے حصول کیلئے پورے عمل کے دوران میزان بینک کے ساتھ کام کرنا اورڈیٹا کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے بینک کے پاس موجود سیکیوریٹی انفرااسٹرکچر کو دیکھ کربہت خوشی ہوئی۔ اس موقع پر میزان بینک کے گروپ ہیڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی فیض الرحمٰن نے سرٹیفکیشن کے پراسس میں شامل تمام افرادکا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کنٹرولز کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ آج کے مسلسل ترقی پذیر ڈیجیٹل منظر نامے میں انفارمیشن سیکیوریٹی پریکٹسز پر عمل پیرا ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ میزان بینک کارڈ ڈیٹا سیکیوریٹی کی اہمیت سے بخوبی آگاہ ہے۔ پی سی آئی ڈی ایس ایس سرٹیفکیشن ہمارے ڈیٹا اور ساکھ کی حفاظت کو ثابت کرتی ہے اور کسی بھی رسک سے نمٹنے کی صلاحیت کو مضبوط کرتی ہے۔