مزید خبریں

چین میں بیرونی سرمایہ کاری میں چار ماہ کے دوران 17.3 فیصد اضافہ

بیجنگ (اے پی پی) چین کی وزارت تجارت کے ترجمان شو جوے تینگ نے کہا ہیرواں سال جنوری سے مئی تک ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کی مالیت 564.2 بلین یوآن رہی ہے جو کہ پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 17.3 فیصد زیادہ ہے۔ غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں چین کی مسلسل ترقی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔چینی ریڈیو کے مطابق ترجمان نے کہا ہے کہ کچھ قلیل مدتی مشکلات کا سامنا کرنے کے باوجود بہت سی ملٹی نیشنل کمپنیاں اب بھی چین میں سرمایہ کاری کے طویل مدتی امکانات کے بارے میں پر امید ہیں اور سرمایہ کاری میں اضافہ جاری رکھنے کی خواہاں ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ چین اعلی سطح کی اوپن پالیسی کو توسیع دینے پر قائم رہے گا ، ملک میں بیرونی سرمایہ کاری سے چلنے والے اداروں کے لیے کاروبار کو آسان بنایا جائے گا اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو مستحکم رکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ترجمان کے مطابق ایک کھلی چینی مارکیٹ پوری دنیا کی کمپنیوں کو چین میں ترقی کے مزید مواقع فراہم کرے گی۔