مزید خبریں

امریکی پیسے پر آنے والوں نے قوم کو جھوٹی تسلیاں دیں،عمران قریشی

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف حیدرآباد کے سینئر رہنما عمران قریشی نے کہا ہے کہ ملک کے دیگر شہروں کی طرح حیدرآباد سمیت سندھ میں بلدیاتی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف بھرپور کامیابی حاصل کرے گی اور اس امپورٹڈ حکومت اور اس کے اتحادیوں کو قوم نہ صرف مستردکرے گی بلکہ ان کی ضمانتیں بھی ضبط ہوجائیں گی۔ انہوں نے کہاکہ جب سے امپورٹڈ حکومت چور دروازے سے اقتدا رمیں آئی ہے اس وقت سے عوام کا جینا دوبھر ہوگیا ہے، مہنگائی، بیروزگاری، بے یقینی نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے ۔ 3 ماہ میں اس حکومت نے صرف یہ بتایا ہے کہ جو بھی کچھ ملک میں خرابی ہے اس کی ذمہ دار پی ٹی آئی کی سابق حکومت ہے جبکہ 30 سال سے ملک میں یہ چور برسر اقتدار رہے ہیں ، انہوں نے ملک کی دولت کو نہ صرف لوٹا بلکہ بیرون ممالک جائیدادیں بنائیں اور آج پی ٹی آئی کی سابق حکومت کو بدنام کیا جارہا ہے لیکن عوام اچھی طرح جانتے ہیں کہ یہ لٹیرے اب عوام میں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے کیونکہ مہنگائی کو جواز بناکر چور دروازے سے امریکی پیسے پر آنے والے حکمرانوں نے اب تک قوم کو جھوٹی تسلی اور وعدے کے سوا کچھ نہیں دیا، ملک کی صنعتیں بیٹھ گئی اب حیدرآباد سمیت سندھ کی عوام پر بھاری ذمہ داری ہے کہ وہ اس بدعنوان حکومت اور ان کے اتحادیوں کو اپنے ووٹ کی پرچی سے مسترد کریں اور پی ٹی آئی کو بھرپور کامیابی دلائیں۔