مزید خبریں

ایمان دستر خوان انسانیت کیلیے خدمات جاری رکھے ہوئے ہے، علی ولہاری

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)سابق ضلعی چیئرمین مخدوم علی محمد ولہاری اور سابقہ ضلعی کو نسل کے ممبر مخدوم معر وف ولہاری نے ایمان دستر خوان کی ٹیم سے ان کے دفتر میں ملاقات کرتے ہو ئے کہا کہ ایمان دستر خوان ٹیم کی جانب سے کی جانے والی عملی خدمات اور بغیر رنگ و نسل کے انسانیت کے لیے بے لوث خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹنڈوالہیار میں چند فلاحی ادارے ہیں جو انسانیت کی خد مت کر نے کو اپنا فریضہ سمجھ کر انسانیت کی خد مات جاری رکھے ہو ئے ہے۔