مزید خبریں

حیدرآباد:ذیشان میمن کو اضافی ذمہ داری سونپ دی گئی

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حکومت سندھ کی جانب سے ڈائریکٹر فنانس سید زین العابدین شاہ کا استعفا منظور کرنے کے بعد جامعہ سندھ میں ریگولر ڈائریکٹر فنانس کی تقرری تک اضافی چارج ایڈیشنل ڈائریکٹر فنانس مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ذیشان میمن کو سونپ دی گئی ہے، جنہوں نے شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر (میریٹوریس) ڈاکٹر محمد صدیق کلہوڑو سے ملاقات کرنے کے بعد ڈی ایف کا چارج سنبھال لیا ہے۔ ذیشان میمن نے جامعہ سندھ کے سابق ڈائریکٹر فنانس سید زین العابدین شاہ کے ہمراہ شیخ الجامعہ سے ملاقات کی۔ بعد ازاں سید زین العابدین شاہ نے چارج نئے ڈائریکٹر فنانس ذیشان میمن کے سپرد کردیا۔