مزید خبریں

حیدرآباد: اُجرت طلب کرنے پر قتل کی دھمکیوں کے خلاف احتجاج

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) مٹیاری کے زمیندار کی جانب سے سال بھر کام کرنے کی اُجرت نہ دینے اور اُجرت طلب کرنے پر قتل کی دھمکیوں کے خلاف مرد وخواتین ہاریوں نے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر مول چند بھیل‘ ودیگر نے کہاکہ زمیندار عبدالرزاق میمن نے ہماری برادری کے 15 افرادکو زمین پر ہاری رکھا ایک سال کام لینے کے بعد رقم ادا نہیں کی جب حساب کتاب کی بات تو زمیندار نے پولیس کے ذریعے قتل اور جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی دھمکیاں دینا شروع کردی۔