مزید خبریں

سکھر: موچی بازار کے رہائشیوں کی جانب سے کارنر میٹنگ

سکھر (نمائندہ جسارت)یوسی 2 مکی شاہ ٹاؤن کے چیئرمین، وائس چیئرمین اورکونسلرز بلال انصاری اور معیز شمسی کے اعزاز میں موچی بازار کے رہائشیوں کی جانب سے کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام سے امیر جماعت اسلامی سکھر زبیر حفیظ شیخ، امیدوار برائے چیئرمین عبدالباری انصاری، امیدوار برائے وائس چیئرمین ادریس میمن، کونسلرز نورالدین شیخ، بلال انصاری، معیز شمسی اور پاکستانی برادری کے نوجوان لیڈر روپ چند عرف نانو نے خطاب کیا اور اپیل کی کہ جماعت اسلامی کے نامزد امیدواروں کو کامیاب کرایا جائے ترازو کو ووٹ دیا جائے۔