مزید خبریں

حیدرآباد: پسند کی شادی کرنے والوں کا تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) جام شورو کے رہائشی پسند کی شادی کرنے والی سعیدہ دختر محمد مراد چانڈیو نے پریس کلب میں اپنے شوہر سجاد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اور میرے شوہر کو تحفظ فراہم کیاجائے مجھے میرے رشتہ داروں سے جان کا خطرہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ 20 جون کو ہم نے حیدرآباد کی عدالت میں شادی کی ہے مجھے کسی نے اغوا نہیں کیا انہوں نے کہاکہ مجھے اپنے والد مراد چانڈیو‘ بھائی نثار اور علی خان چانڈیو اور چچا لونگ چانڈیو سے جان کا خطرہ ہے لہٰذا تحفظ فراہم کیا جائے۔