مزید خبریں

حیدرآباد: شاہ اویس نورانی کو وزیراعظم کامعاون خصوصی مقرر ہونے پر مبارکباد

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل شاہ محمد اویس نورانی کو وزیر اعظم پاکستان کا معاون خصوصی مقرر ہونے پر جے یو پی ضلع حیدرآباد کے صدر اور سابق تعلقہ سٹی ناظم حاجی معین شیخ ‘ ضلعی عہدیداران غلام حسین آرائیں‘ کرامت راجپوت‘ غلام مصطفی نورانی‘ معظم نورانی‘ حفیظ قریشی‘ راحیل انصاری نے دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ شاہ محمد اویس نورانی اپنے منصب کا حق ادا کریں گے اور اپنے والد علامہ شاہ احمد نورانی کا نام روشن کریں گے۔