مزید خبریں

ڈی سی حیدرآباد کی پولیو عملے کی موثر تربیت کرنے کی ہدایت

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) ڈویژنل کمشنر حیدرآباد ندیم الرحمن میمن نے محکمہ صحت و دیگرمتعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ 27 جون سے ضلع حیدرآباد کی تمام یونین کونسلوں اور ضلع جامشورو کی کچھ یونین کونسلوں میں شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے دوران فرائض انجام دینے والے پولیو ورکرز کی مؤثر تربیت کو یقینی بنایا جائے۔وہ بھٹائی اسپتال لطیف آباد حیدرآباد میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر رہے تہے۔اس موقع پرڈپٹی کمشنر حیدرآباد فواد غفار سومرو،ایڈشنل کمشنر ٹو حیدرآباد ثنا اللہ رند، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر حیدرآباد ڈاکٹر لالہ جعفر ،ایم ایس شاہ بھٹائی گورنمنٹ اسپتال لطیف آباد ڈاکٹر عثمان شیخ،ڈسٹرکٹ فوکل پرسن فار پولیو ڈاکٹر جمشید خانزادہ و دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔اس موقع پر ڈویژنل کمشنر حیدرآباد کو انسداد پولیو مہم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 27 جون سے شروع ہونے والی پولیو مہم کے تمام تر مطلوبہ انتظامات مکمل کیے گئے ہیں جس کے تحت ضلع حیدرآباد کی 54 یو سیز میں پانچ سال تک کی عمر کے 3 لاکھ 68ہزار 26 بچوں کو انسدادِ پولیو مہم کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔بریفنگ میں یہ بھی بتایاگیا کہ مہم کے دوران 1366 گشتی ٹیمیں، 135 مقررہ ٹیمیںاور43 ٹرانزٹ ٹیمیں اپنے فرائض سر انجام دیں گی جن کی نگرانی 332 ایریا انچارجز اور87 یو سی ایم اوز کریں گے جبکہ ضلع جامشورو کی صرف 5 یونین کونسلوں میں یہ مہم جاری رہے گی جس کے لیے 59122 بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کاہدف مقرر کیا گیا ہے- اس ضمن میں 188 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جس کی نگرانی کے لیے 54 سپروائزر مقرر کیے گئے ہیں۔دی گئی بریفنگ پر کمشنر حیدرآباد نے اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شمالی وزیرستان میں پولیو کیسز ظاہر ہوئے ہیں جو کے ہمارے لیے ایک چیلنج ہے جبکہ ایسی صورتحال کے مدنظر مزید توجہ اور سنجیدگی سے کام کرنے کی ضرورت ہے-انہوں نے متعلقہ افسران باالخصوص انسداد پولیو کی ٹیموںمیں شامل خواتین پولیو ورکرزکو ہدایت کی کہ وہ گھر گھر جاکر بچون کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کو یقینی بنائیں اور اپنے مائیکرو پلان کو اپ ڈیٹ کریں۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک قومی فریضہ ہے جس میں کسی بھی قسم کی کوتاہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو یہ بھی ہدایت کی کہ وہ انکاری کیسز پر زیادہ سے زیادہ توجہ دیں تاکہ ملک سے پولیو کے خاتمے کیلیے کی جانے والی کاوشوں کو کامیاب بنایا جا سکے-اس موقع پر ڈویژنل کمشنر حیدرآباد نے اسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور مختلف وارڈز میں جاکر مریضوں سے انہیں مہیا کی جانے والی طبی سہولیات اور مفت ادویات سے متعلق معلومات لی۔ قبل ازیں کمشنر حیدرآباد ندیم الرحمن ،ڈپٹی کمشنر حیدرآباد فواد غفار سومرو نے پانچ سال تک کے عمر کے بچوں کو پولیوسے بچائوکے قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا باقائدہ افتتاح کیا۔